رمضان کا چاند نظر آ گیا ،پہلا روزہ آج ہو گا

رمضان کا چاند نظر آ گیا ،پہلا روزہ آج ہو گا
رمضان کا چاند نظر آ گیا ،پہلا روزہ آج ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)رمضان المبار ک کا چاند نظر آ گیا ہے ،ملک بھر میں پہلا روزہ آج ہو گا،ملک میں کئی سالوں کے بعد ایک ہی دن سے رمضان المبارک کا آغاز ہو گا اور امکان موجود ہے کہ ایک ہی دن عید منائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران ملک کے مختلف شہروں سے شہادتیں موصول ہونے پر رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا سرکاری اعلان کر دیا گیاہے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں واضح طور پر چاند دیکھا گیا۔رمضان المبارک کے چاند کا اعلان ہوتے ہی بازاروں میں رش لگ گیاہے اور شہری سحری کے اہتمام کیلئے ضروری اشیاءکی خرید وفروخت کیلئے نکل پڑے۔

واضح رہے سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے شہریوں نے آج پہلا روزہ رکھا۔ امریکا، برطانیہ، کینیڈا، جاپان اور دیگر مغربی ممالک کے مسلمانوں نے بھی سعودی عرب کے ساتھ رمضان کریم کا آغاز کیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -