ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید نے استعفیٰ دے دیا

ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید نے استعفیٰ دے دیا
ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید نے استعفیٰ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی) ادارہ فراہمی آب و نکاسی آب کے مینیجنگ ڈائریکٹر مصباح الدین فرید نے طبعیت کی ناسازی کی بنا پر استعفیٰ دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایم ڈی مصباح الدین فرید نے پیر کو اپنا استعفیٰ چیف سیکرٹری سندھ اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھیجوادیا ہے،جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ طبعیت کی ناسازی کے باعث وہ فرائض انجام نہیں دے پارہے ہیں،اس لیے ان کا استعفی فوری طور پر قبول کیا جائے۔ذرائع کے مطابق مصباح فرید نے کہا کہ طبعیت کی ناسازی کے باعث بہتر کارکردگی نہیں دکھا پا رہے تھے،رمضان کے مہینے کا آغاز ہے پانی کی شدت قلت کے باعث شہریوں کو پانی فراہم نہیں کر پارہا ہوں، جس پر شرمندہ ہوں،اسی لیے استعفیٰ دیا۔گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ کے پانی کے بحران پر وزیر اعلی ہاس پر مظاہرہ کیا گیا تھا، مظاہرین سے مذاکرات کے لیے مشیر وزیراعلی وقار مہدی اور صابائی وزیر ناصر شاہ کے ہمراہ مصباح فرید بھی تھے۔یا درہے مصباح فرید اس سے قبل2011 سے 2013 تک پہلی مرتبہ ایم ڈی بنے،تاہم جونیئر افسر ہونے کے باعث عدالت نے انہیں اپنے پرانے عہدے پر بھیج دیا گیا،جس کے بعد قطب الدین شیخ،ہاشم رضا زیدی اور عمران آصف ایم ڈی واٹر بورڈ بنے تھے۔تاہم واٹر بورڈ کے حالات جوں کے توں رہے،جس کے بعد سندھ حکومت نے دوبارہ ستمبر 2015 سے مصباح فرید کی بطور ایم ڈی خدمات حاصل کیں، جس کے بعد سے انہوں نے ہائیڈرینٹ مافیا، ٹھیکیدار مافیا اور گھوسٹ ملازمین کے خلاف مثبت اقدامات کیے تھے۔واضح رہے واٹر بورڈ کراچی شہری حکومت کا واحد ادارہ جہاں ملازمین کی تنخواہ ہر ماہ باقاعدگی سے اور بر وقت آ جاتی ہیں، اس امر کا سہرا بھی مصباح فرید کے سر جاتا ہے، وہ پہلے ایم ڈی تھے جنہوں نے واٹر بورڈ کے آئین میں ترمیم کی کہ مہینے کے آغاز میں پہلے تنخواہیں جاری کی جائیں گی ا س کے بعد دیگر اخراجات کیے جائیں گے،یہی وجہ ہے کہ مصباح فرید اپنے محکمہ میں اچھی ساکھ رکھتے تھے۔

مزید :

کراچی -