عامر خان اور ان کی اہلیہ نے مل کر ایسا کام کردیا کہ حیرت سے گوروں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

عامر خان اور ان کی اہلیہ نے مل کر ایسا کام کردیا کہ حیرت سے گوروں کی آنکھیں ...
عامر خان اور ان کی اہلیہ نے مل کر ایسا کام کردیا کہ حیرت سے گوروں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کھیل کے میدان میں اپنی فتوحات کے علاوہ گاہے بگاہے اپنی شہ خرچیوں کی بدولت بھی عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔ پہلی بار وہ اپنی شادی کی لگژری تقریب منعقد کرنے پر شہ سرخیوں میں آئے جس پر 10لاکھ پاﺅنڈ(تقریباً 15کروڑ 12لاکھ روپے)خرچ کیے گئے تھے۔ اب وہ اپنی بیٹی کی دوسری سالگرہ پر 1لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 1کروڑ51لاکھ روپے)خرچ کرنے پر خبروں میں آ رہے ہیں۔ 29سالہ عامر خان اور ان کی 24سالہ اہلیہ فریال نے اپنی بیٹی کی دوسری سالگرہ کی تقریب بولٹن کے میکرون سٹیڈیم میں منعقد کی جس میں 250مہمان بلائے گئے تھے جن کی تفریح طبع کے لیے ڈزنی پرنسس(Disney Princesses)، پیپاپگ (Peppa Pig) اور ایک بیلے ڈانسر کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔

نرسری میں پڑھنے و الی 5 سالہ عرب بچی نے پاس ہونے کی خوشی میں اپنی ٹیچر کو ایسا قیمتی ترین تحفہ دے دیا کہ جان کر آپ بھی اس شاہ خرچی پر دنگ رہ جائیں گے

ہیلو میگزین سے تقریب کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ ”میں اپنی پریکٹس میں مصروف تھا لہٰذا میں نے تقریب کے اہتمام کی تمام تر ذمہ داری اپنی بیوی کو دے رکھی تھی۔ تقریب کے روز جب میں سٹیڈیم میں داخل ہوا تو میرے منہ سے بے اختیار نکلا کہ واہ! میری بیوی نے حیران کن کام کیا ہے۔ اگرچہ یہ فضول خرچی تھی مگر میں جو اتنی محنت کر رہا ہوں اور پیسہ کما رہا ہوں تو یہ سب اپنی بیٹی کے لیے کر رہا ہوں۔ اس پر میں جتنا بھی خرچ کروں وہ کم ہے۔“ میگزین سے بات کرتے ہوئے فریال کا کہنا تھا کہ ”میں اپنی بیٹی کی دوسری سالگرہ کو شاندار بنانا چاہتی تھی۔ اب میں تب تک اس کی کسی سالگرہ پر اس قدر خرچ نہیں کروں گی جب تک وہ 16سال کی نہیں ہو جاتی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -