آسیب زدہ اس خاتون کے سامنے جب عالم نے قرآن پاک پڑھا تو ایک دم اس کی حالت ایسی ہوگئی کہ دیکھ کر آپ کے بھی ہوش اڑجائیں گے

آسیب زدہ اس خاتون کے سامنے جب عالم نے قرآن پاک پڑھا تو ایک دم اس کی حالت ایسی ...
آسیب زدہ اس خاتون کے سامنے جب عالم نے قرآن پاک پڑھا تو ایک دم اس کی حالت ایسی ہوگئی کہ دیکھ کر آپ کے بھی ہوش اڑجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ذہنی امراض میں مبتلاءلوگوں کو آسیب زدہ قرار دے کر ان کے ساتھ رونگٹے کھڑے کر دینے والا سلوک کیا جاتا ہے، مگر عموماً یہ خوفناک مناظر دنیا کے سامنے نہیں آتے۔ یوٹیوب پر حال ہی میں ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں آپ ایک خاتون کی دردناک حالت کو دیکھ سکتے ہیں اور یہ بھی کہ خود کو عامل کہنے والے ایسے مریضوں کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں۔

چینی گاﺅں میں اچانک آسمان سے ایسی چیز آگری کہ دوڑیں لگ گئیں، دراصل کیا تھا؟ پتہ لگا تو گاﺅں والوں نے احتجاج شروع کردیا
ویڈیو میں عامل عربی زبان میں کچھ پڑھ رہا ہوتا ہے، جس پر قرآنی آیات کا گماں گزرتا ہے، اور ساتھ ہی وہ خاتون پر تشدد بھی کرتا ہے۔ عامل نہ صرف ہاتھوں اور ڈنڈے سے خاتون کو ضربیں لگاتا ہے بلکہ ماچس کی دیاسلائیاں بھی جلا کر خاتون کے چہرے پر بجھا تا ہے۔ اس سارے عمل کے دوران خاتون تکلیف کے باعث پوری شدت کے ساتھ چیخ و پکار رہی ہوتی ہے جسے دو مردوں نے جکڑ رکھا ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بہت سے لوگ اردگرد کھڑے ہوتے ہیں جن میں سے کئی اپنے موبائل فونز پر اس واقعے کی ویڈیو بھی بنا رہے ہوتے ہیں۔ایک موقع پر خاتون کو پانی کا ایک گلاس دیا جاتا ہے۔ ویڈیو کے آخر میں خاتون بے ہوش ہو کر صوفے پر گر جاتی ہے اور بے حس و حرکت پڑی ہوتی ہے۔ ویڈیو کے بارے میں یہ تو معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ کس ملک کی ہے تاہم اس نے بہت سے انٹرنیٹ صارفین کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -