قطر کی آدھی سے زیادہ آبادی کہاں رہتی ہے؟ ایک ایسی جگہ جس کے بارے میں جان کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

قطر کی آدھی سے زیادہ آبادی کہاں رہتی ہے؟ ایک ایسی جگہ جس کے بارے میں جان کر آپ ...
قطر کی آدھی سے زیادہ آبادی کہاں رہتی ہے؟ ایک ایسی جگہ جس کے بارے میں جان کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) امیروغریب کی تفریق دنیا بھر میں موجود ہے۔ ہر ملک میں کچھ لوگ ذاتی گھروں کے مالک ہوتے ہیں اور کچھ کرائے کے مکانوں میں رہتے ہیں جبکہ بہت کم تعداد ایسی ہوتی ہے جو بے گھر ہوتی ہے۔ آپ جان کر حیران ہوں گے کہ قطر دنیا کا واحد ملک ہے جس کی کل آبادی کا 60فیصد لیبرکیمپوں میں رہتا ہے۔ چینل نیوز ایشیاءکی رپورٹ کے مطابق قطر کی کل آبادی 24لاکھ ہے جس میں سے، قطری وزارت ترقی و منصوبہ بندی و شماریات کے مطابق، 14لاکھ لوگ لیبر کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں۔ ان میں 13لاکھ 40ہزار مرد جبکہ صرف 60ہزار خواتین ہیں۔ قطر میں بہت بڑی تعداد غیرملکی مزدوروں کی ہے جو ملک کے بے شمار تعمیراتی منصوبوں میں کام کر رہی ہے۔ قطر میں 2022ءمیں فٹ بال ورلڈ کپ ہونے جا رہا ہے جس کے انتظامات کے لیے حکومت سینکڑوں تعمیرات کر رہی ہے۔ تاہم مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے قطر پر کافی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ وہاں ان کی رہائش و خوراک کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔ دوران کام ان مزدوروں کے تحفظ کے لیے بھی خاطرخواہ اقدامات نہیں کیے جاتے۔ گزشتہ ہفتے ایک لیبر کیمپ میں آتشزدگی کا واقعہ رونما ہونے سے 11مزدور جھلس کر جاں بحق جبکہ 12شدید زخمی ہو گئے تھے۔ مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے کی جانے والی تنقید پر قطری حکومت کا کہنا ہے کہ وہ مزدوروں کے لیے نئے ہاﺅسنگ کمپلیکس بنا رہی ہے جس میں ایک لیبر سٹی بھی شامل ہے جس پر 8کروڑ 25لاکھ ڈالر(تقریباً 8ارب25کروڑ روپے) لاگت آئے گی۔ یہ شہر قطر کے دارالحکومت دوحہ کے جنوب میں بنایا جا رہا ہے جس میں شاپنگ مالز، سینما گھر اور ایک کرکٹ سٹیڈیم بھی بنایا جا رہا ہے۔ اس کمپلیکس میں 70ہزار سے زائد غیرملکی مزدوروں کو ٹھہرایا جائے گا۔ اس طرح کے 6مزید شہر بھی بنائے جا رہے ہیں جن میں مجموعی طور پر 2لاکھ 60ہزار مزدوروں کو رہائش دی جائے گی۔

مزید :

عرب دنیا -