’دنیا کا وہ ملک جس کے سربراہ کو باتھ روم جانے کی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ۔۔۔‘

’دنیا کا وہ ملک جس کے سربراہ کو باتھ روم جانے کی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ۔۔۔‘
’دنیا کا وہ ملک جس کے سربراہ کو باتھ روم جانے کی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ۔۔۔‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان کے متعلق اس سے قبل بھی کئی انوکھی خبریں آتی رہتی ہیں مگر اب کم جونگ ان اور ان کے والد کے متعلق ایک ایسی مضحکہ خیز خبر آئی ہے جسے سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق شمالی کورین عوام کا ماننا ہے کہ کم جونگ ان اور ان کے آنجہانی والد کم جونگ ال (Kim Jong il) عام انسانوں کی طرح نہیں ہیں اور انہیں کبھی بھی رفع حاجت کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ اس دعوے کو ایک بار پھر کینگ کول ہوان (Kang Chol-Hwan) نامی شخص نے اپنی خودنوشت میں دہرایا ہے۔ کینگ کول شمالی کوریا کی خطرناک جیل ”نارتھ کورین کنسینٹریشن کیمپ“(North Korean Concentration Camp) میں قید بھی رہ چکا ہے۔

وہ ملک جس کی فوج نے واقعی اپنے ہی ملک پر حملہ کردیا، کونسا ملک ہے اور ایسا کیوں کیا گیا؟ تفصیلات آپ کو بھی چکرا کر رکھ دیں گی

رپورٹ کے مطابق کینگ نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ”وہ (کم جونگ ان اور ان کا خاندان)کامل انسان ہیں اور عام انسانوں کی ضروریات سے بالاتر ہیں۔ میں بھی دوسروں کی طرح قائل ہوں کہ انہیں کبھی پیشاب اور پاخانے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ کون ایسی صفات کا تصور کر سکتا ہے؟“ رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے عوام کو ایسی عجیب باتوں پر اعتقاد رکھنے کی تربیت شروع سے ہی دی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں سرکاری ٹی وی نے ”کم جونگ ان کے انقلابی اقدامات“ کے نام سے ایک کتابچہ شائع کر رکھا ہے جو سکولوں میں بچوں کو پڑھایا جاتا ہے۔ اس میں اسی نوع کے دیگر انوکھے واقعات درج ہیں جن میں کم جونگ ان کو ایک ہیرو اور عام انسانوں سے بڑھیا مخلوق ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -