جو بھی غیر ملکی یہ شرمناک کام کرتا پکڑا گیا، اسے کان سے پکڑ کر نکال دیں گے، عرب ملک نے واضح اعلان کردیا

جو بھی غیر ملکی یہ شرمناک کام کرتا پکڑا گیا، اسے کان سے پکڑ کر نکال دیں گے، ...
جو بھی غیر ملکی یہ شرمناک کام کرتا پکڑا گیا، اسے کان سے پکڑ کر نکال دیں گے، عرب ملک نے واضح اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ ترین عدالت نے بدی کے مرتکب ہونے والے غیر ملکیوں کی سزا مکمل ہونے پر انہیں لازماً ملک بدر کرنے کا حکم جاری کیا ہے، تاکہ شرمناک جرائم کے مرتکب ہونے والوں سے معاشرے کو پاک کر کے اماراتی سماجی اقدار کی حفاظت کی جاسکے۔

’سعودی عرب میں موجود غیر ملکی ایک بم کی طرح ہیں جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے کیونکہ۔۔۔‘ سعودی عرب میں یہ کس نے کہا؟ جان کر آپ کو بھی بے حد افسوس ہوگا
عدالت نے یہ فیصلہ ایک غیر ملکی شخص کی طرف سے ایک خاتون کو بدکاری پر مائل کرنے کے مقدمے کی سماعت کے دوران سنایا۔ اس شخص کو ابتدائی طور پر ماتحت عدالت نے بری کردیا تھا تاہم بعدازاں اپیلز کورٹ نے اسے ایک ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی ، تاہم ملک بدری کی سزا نہیں سنائی گئی تھی۔ پراسیکیوٹر کی طرف سے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے ملک بدری کا حکم بھی جاری کردیا۔ اس موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں بدی کے مرتکب ہونے والے یا اس پر مائل کرنے والے کسی بھی غیر ملکی کو سزا مکمل ہونے پر ملک سے نکال دیا جائے۔

مزید :

عرب دنیا -