سعودی عرب اپنے بجٹ کا سب سے بڑا حصہ کس چیز پر خرچ کرتا ہے؟ جان کر آپ کو ہنسی آجائے گی

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) اربوں کھربوں کے سالانہ بجٹ کو کس طرح خرچ کیا جائے اور سب سے بڑا حصہ کس شعبے کو دیا جائے، اس کے لئے مختلف ممالک کی مختلف ترجیحات ہوتی ہیں،مگر سعودی عرب میں سب سے بڑی ترجیح سرکاری ملازمین ہیں۔
سعودی عرب کے ویزا قوانین میں اہم تبدیلی، بڑی خبر آگئی
سعودی گزٹ کے مطابق مملکت کا 33 فیصد بجٹ تنخواہوں کی ادائیگی پر صرف ہوتا ہے۔ حکومت نے تنخواہوں، الاﺅنسز اور ویجز کی مد میں مختص کئے جانے والے بجٹ میں مالی سال 2015ءکے دوران 3فیصد اضافہ کیا تھا، جس کے بعد یہ 323ارب سعودی ریال ہوگیا تھا۔ گزشتہ سال ملازمین کی تنخواہیں، الاﺅنسز اور ویجز بجٹ کا 38 فیصد حصہ تھے جو کہ تقریباً 860ارب سعودی ریال تھے۔ 2012ءکے بجٹ میں اس مد میں 39 فیصد جبکہ 2013ءکے بجٹ میں 37فیصد خرچ کیا گیا۔ 2014ءمیں تنخواہوں اور الاﺅنسز پر ہونے والا حقیقی خرچہ کل بجٹ کا 29فیصد تھا جبکہ بجٹ کا کل تخمینہ تقریباً 1.1 کھرب ریال تھا۔ معاشی مشکلات کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہوں کے لئے مختص کئے جانے والے بجٹ میں کمی آ رہی ہے، لیکن اب بھی یہی سب سے بڑی مد ہے۔