شادی کے وقت اگر دولہا یا دلہن نے یہ لباس پہنا ہو تو طلاق کا امکان زیادہ ہوتا ہے

شادی کے وقت اگر دولہا یا دلہن نے یہ لباس پہنا ہو تو طلاق کا امکان زیادہ ہوتا ہے
شادی کے وقت اگر دولہا یا دلہن نے یہ لباس پہنا ہو تو طلاق کا امکان زیادہ ہوتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) طلاق کی کئی قسم کی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن آج تک کسی کو یہ خیال نہیں آیا تھا کہ نیکر پہن کر شادی کی رجسٹریشن کروانا بھی طلاق کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ دلچسپ انکشاف پہلی دفعہ چین میں ہوا ہے جہاں بیجنگ میرج رجسٹری نے نئے ضوابط کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سے کوئی جوڑا نیکر پہن کر شادی کی رجسٹریشن کروانے نہ آئے۔
بیجنگ سول افیئرز بیورو کے ویڈنگ رجسٹری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہان منگ سکی نے بیجنگ ڈیلی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے پاس کئی دفعہ نوبیاہتا جوڑے نیکر اور سلیپر پہن کر شادی کی رجسٹریشن کروانے آجاتے ہیں ۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوبیاہتا جوڑے اپنی شادی کی رجسٹریشن میں بس اتنی دلچسپی رکھتے ہیں کہ ڈھنگ کے کپڑے پہن کر بھی نہیں آسکتے، ان کے درمیان طلاق نہیں ہوگی تو کیا ہوگا۔

کمپیوٹر ماہر کو اپنی بیگم پر شک، باوجود کوشش ثبوت نہ ملا تو پورے گھر میں خفیہ کیمرے لگادئیے، لگاتے ہی سکرین پر ایسی چیز دیکھ لی کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا
ویڈنگ رجسٹری دفتر کے حکام کا کہنا ہے کہ شادی کی رجسٹریشن کے وقت نوبیاہتا جوڑے کا لباس ان کے مستقبل کے بارے میں بہت کچھ بتاسکتا ہے۔ خاص طور پر نیکر پہن کر آنے والوں کو خبردار کیا گیا کہ ان کا یہ رویہ طلاق کا باعث بن سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شادی رجسٹریشن حکام نے نئے ضوابط متعارف کروادئیے ہیں جن کے مطابق شادی کی رجسٹریشن کے لئے آنے والوں کے لئے مناسب لباس پہننا ضروری ہوگا۔ خاص طور پر یکم جولائی سے نیکر پہن کر رجسٹریشن کے لئے آنا ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -