نماز فجر کے وقت یہ بلی مسجد الحرام میں کیا کرتی ہے؟ جان کر آپ ’سبحان اللہ‘ کہیں گے
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) کہتے ہیں کہ جانور بھی خدا کی حمد و ثناءکرتے ہیں، لیکن اس بلی کو دیکھئے یہ تو سوئے ہوئے انسانوں کو بھی جگاتی ہے تا کہ وہ خواب غفلت سے بیدار ہو کر اپنے خالق کے حضور پیش ہوں۔
رمضان المبارک کے لئے حرم شریف کی سکیورٹی کا پلان تیار
اخبار اجیل کی طرف سے یوٹیوب پر پوسٹ کی جانے اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسجدالحرام میں اذان کی صدا بلند ہو رہی ہے اور ایک بلی فرش پر سوئے ہوئے شخص کی طرف بڑھتی ہے اور اس کے سر پر ہلکی سے چپت لگاکر اسے بیدار کردیتی ہے۔ یہ شخص بیدار ہوتا ہے اور اپنے ارد گرد کے روح پرور منظر پر نظر ڈالتا ہے، عین ممکن تھا کہ بلی اسے نہ جگاتی تو نماز بروقت ادا نہ کرپاتا۔ سوئے ہوئے شخص کو جگانے کے بعد بلی ایک طرف چل دیتی ہے، گویا یہ دیکھنے جارہی ہو کہ نماز کے وقت کوئی اور سوتا نہ رہ جائے۔ کہتے ہیں کہ نماز فجر کے وقت سوئے ہوئے لوگوں کو جگانا اس بلی کا روز کا معمول ہے۔