ہائی کورٹ :رمضان سے قبل اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ،جواب کے لئے پنجاب حکومت کو 21جون تک مہلت

ہائی کورٹ :رمضان سے قبل اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ،جواب کے لئے پنجاب ...
ہائی کورٹ :رمضان سے قبل اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ،جواب کے لئے پنجاب حکومت کو 21جون تک مہلت

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے رمضان المبارک سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب کودوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ رمضان المبارک سے قبل روزمرہ استعمال کی اشیائ چاول ، گھی ، چینی ، آٹا اور بیسن وغیرہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ حکومت قیمتوںکو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔حکومت پنجاب کے وکیل نے جواب داخل کرنے کے لئے عدالت سے مزید مہلت طلب کی،عدالت نے حکومت پنجاب کو 21جون کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : لاہور