کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 15سالہ لڑکا جاں بحق

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 15سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیاہے تاہم ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا ۔پولیس کا کہناتھا کہ خاتون اور 15سالہ لڑکے کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔