رمضان المبارک کا چاند نظر آنے پر شہری سحر کی تیاری میں لگ گئے،لاہور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں ٹریفک جام

لاہور ،اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رمضان المبارک کا چاند نظرآنے پر شہریوں نے سحر کے اہتمام کیلئے بازاروں کا رخ شروع کر دیا جس کے باعث ملک کے بیشتر شہروں میں شدید ٹریفک جام دیکھنے میں آ رہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے مال روڈ سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک کی روانی انتہائی آہستہ ہے ،وارڈنز ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے اپنی پوری کوشش کررہے ہیں دوسری جانب اسلام آباد میں بھی شدید ٹریفک جام ہے ۔رمضان المبارک کا چاند نظرآتے ہی شہریوں نے مارکیٹوں کا رخ کرلیا جس کے باعث سڑکوں پر ایک دم رش میں اضافہ ہو گیا۔جبکہ ملک کے بھر کے مختلف شہروں کے بازاروں میں رش بڑھ گیاہے ۔