مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے جلد بازی کی، طریقہ کار درست نہیں تھا: پوپلزئی کی تنقید

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کی قاسم مسجد کے امام مفتی پوپلزئی نے کہا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان کے چاند کے اعلان میں جلد بازی کی۔ اس کا اعلن کرنے کاطریقہ کار درست نہیں تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مفتی پوپلزئی نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کو ہماری شہادتوں کا انتظار کرنا چاہئے تھا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کل اس لئے اجلاس نہیں بلایا کیونکہ کل 28شعبان تھی ۔ اگر کل کوئی شہادت ملتی تو ہنگامی اجلاس بلا لیتے۔