عمران خان کے گھر بنی گالہ کے قریب پہاڑوں پرخوفناک آگ بھڑک اٹھی: سی ڈی اے کا فائر بریگیڈ بھیجنے سے انکار

عمران خان کے گھر بنی گالہ کے قریب پہاڑوں پرخوفناک آگ بھڑک اٹھی: سی ڈی اے کا ...
عمران خان کے گھر بنی گالہ کے قریب پہاڑوں پرخوفناک آگ بھڑک اٹھی: سی ڈی اے کا فائر بریگیڈ بھیجنے سے انکار

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر کے قریب بنی گالہ کے پہاڑوں پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے انتہائی شدت اختیار کر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ااگ شام 6بجے کے قریب لگی جس کو رات گئے تک نہ بجھایا جا سکا۔ اس آگ کو بجھانے کیلئے سی ڈی اے اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں نہ پہنچ سکیں۔لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بھجانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس بارے میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کو کئی بار کہا گیا لیکن انہوں نے گاڑیاں بھیجنے سے انکار کر دیا ۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ آگ پہاڑوں پر لگی ہے اس لئے گاڑیاں نہیں بھیج سکتے۔

مزید : اسلام آباد