بجٹ عوام دوست اور متوازن ہے ، نجمہ ارشد ڈیر ہ

بجٹ عوام دوست اور متوازن ہے ، نجمہ ارشد ڈیر ہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غازیخان(نمائندہ خصوصی)پنجاب کا 1970 ارب 70 کروڑروپے کا تاریخ میں سب سے (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )
بڑا بجٹ پیش کیا گیا ڈیرہ تا مظفر گڑھ دورویہ سٹرک اس بجٹ کا حصہ ہیں ،تعلیم ،صحت واٹر سپلائی ،ویمن ڈویلپمنٹ اور سوشل ویلفیئرپر مشتمل اس سیکٹر کے لئے آئندہ مالی سال میں ترقیاتی بجٹ میں مجموعی طور پر 201ارب 63 کروڑروپے کی رقم مختص کی جارہی ہے جوکہ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا 32 فیصدہے یہ بات مسلم لیگ ن کی ممبر صوبائی اسمبلی بیگم نجمہ ارشد نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ2017-18 کا عوام دوست ،تعلیم دوست ،کسان دوست ایک متوازن بجٹ ہے جس سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو بھرپور فائدہ ہوگاسرکاری ملازمین کی تنخواؤں میں 10 فیصد اضافہ اور اساتذہ کے گریڈ میں اضافہ ایک احسن اقدامات ہے صوبہ بھر کے تمام ہسپتالوں اور مراکزصحت کو 10 ارب روپے کی معیاری ادویات مہیاکی جارہی ہے۔
نجمہ ارشد