سحری میں یہ 10 کھانے کھا کر آپ دن بھر توانا رہ سکتے ہیں

سحری میں یہ 10 کھانے کھا کر آپ دن بھر توانا رہ سکتے ہیں
سحری میں یہ 10 کھانے کھا کر آپ دن بھر توانا رہ سکتے ہیں

  


کراچی(نیوزڈیسک) رمضان المبارک کے مہینے میں ہر انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ سحر وافطار میں صحت بخش چیزیں کھائیںتاکہ جسم میں توانائی کوندتی رہے۔آئیے آپ کو ایسے کھانوں کے بارے میں بتاتے ہیں جنہیں سحری میں کھانے سے آپ کو بھرپور توانائی ملے گی۔

بیگل اور کیلا

آپ کو چاہیے کہ چکنائی والی افطاری کی بجائے مکھن، بادام اور شہد کا استعمال کریں،اس کے ساتھ کیلا کھانے سے آپ کا سارا دن توانائی والا ہوگا۔

دلیہ اور پھل

آپ کو چاہیے کہ دلیہ میں پھلوں اور السی کے بیجوں کو ملاکر استعمال کریں۔توانائی سے بھرپور اس سحری کی تیاری میں صرف پانچ منٹ لگیں گے۔

پراٹھا انڈہ

اگر آپ کو پراٹھا اچھا لگتاہے تو پھر اسے آملیٹ کے ساتھ کھانے سے آپ کا جسم توانائی سے بھرپور رہے گا۔

کیلے اور دلیے کی سمودی

کیلے اور دودھ میں جوکے دلیے کوملاکر ایک شیک بنائیں اور اس سے لطف اندوز ہوں۔

انڈے اور چکن

اگر آپ کو انڈے اور چکن اچھا لگتا ہے تو پھینٹ کر انڈہ بنانے کے ساتھ اس میںچکن ڈالیں اور مزے کی سحری کھائیں۔

قیمہ

آپ کو چاہیے کہ پراٹھے کے ساتھ قیمہ کھائیں،دیکھیں کہ سارادن توانائی سے بھرا ہواگزرے گا۔

پالک پنیر

یہ ڈش بھی آپ کو توانائی دے گی اور سارا دن آپ کو بھوک اور کمزوری کا احساس نہیں ہوگا۔

شامی کباب

سحری میں مزے کے کھانوں میں شامی کباب سب سے معروف ہیں۔انہیں پراٹھے یا بریڈ کے ساتھ کھائیں۔

فروٹ سلاد

اگرآپ کو چکنائی والے کھانوں سے زیادہ رغبت نہیں تو مختلف فروٹ جیسے کیلا، سیب، مالٹے اور انار کی سلاد بنائیں اور اسے کھائیں۔

مزید : Ramadan News


loading...