پل پر کرتب دکھاتا نوجوان، درجنوں فٹ بلندی سے چھلانگ لگائی تو اچانک ایسا کام ہوگیا کہ سیدھا زمین پر آگرا، دیکھنے والوں کی چیخیں نکل گئیں، انجام کیا ہوا؟ دیکھ کر آپ کا بھی دل دہل جائے گا
کیف(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل ایک اور رجحان نوجوانوں میں مقبول ہو رہا ہے کہ وہ کسی بھی بلند و بالا عمارت یا کسی پل وغیرہ کے ساتھ لٹک کرسیلفی بناتے اور اپنے بہادر ہونے کا ثبوت دینے کی بھونڈی کوشش کرتے ہیں۔اکثر ایسے لوگ عبرتناک موت سے دوچار ہوتے ہیں جیسا کہ یوکرین کے اس نوجوان کے ساتھ ہوا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف میں بھی ایک نوجوان ایک بلند سٹیل کے پل پر ایک ہاتھ سے لٹک کر بہادری کا مظاہرہ کر رہا تھا کہ اس کا ہاتھ چھوٹ گیا اور وہ زمین پر آ رہا۔
گاﺅں کے قریب جنگل میں پڑی نوجوان لڑکی کی لاش، گاﺅں والوں نے دیکھی تو ہر طرف خوف پھیل گیا، فوری پولیس کو بلالیا گیا لیکن دراصل یہ کیا چیز تھی؟ آکر پولیس والوں نے دیکھا تو ان سب کے چہرے شرم سے لال ہوگئے کیونکہ۔۔۔
رپورٹ کے مطابق زمین پر آنے سے پہلے ہی وہ پل کے مختلف پلرز میں لگنے کے باعث موت سے ہمکنار ہو چکا تھا۔ اس کا سر بری طرح مسخ ہو چکا تھا۔ قریب موجود ایک شخص نے اپنے موبائل فون کے ذریعے اس واقعے کی ویڈیوبنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ نوجوان پل کے جنگلے کے ساتھ لٹک کر پل عبور کرنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ قبل ازیں ایک روسی ماڈل دبئی میں ایک ہزار فٹ بلند عمارت پر ایک شخص کے ہاتھ کے سہارے لٹک کر تصویر بنوائی تھی اور پوسٹ کی تھی جس پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا تھا۔ اور بھی ایسی سینکڑوں تصاویر سامنے آچکی ہیں۔