لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ، حادثات میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ، حادثات میں 2 بچوں سمیت 3 افراد ...
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ، حادثات میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کے نتیجے میں2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں آندھی اور بارش سے لیسکو کے 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے ، جن میں علامہ اقبال ٹاون، ڈیفنس اور دیگر علاقے بھی شامل ہیں جبکہ بعض مقامات پر تاروں پر درخت گرنے سے بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔لیسکو حکام کا کہناہے کہ لاہور میں بارش رکنے پر بجلی کی بحالی کام شروع کردیا جائے گا۔دوسری جانب شہر میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔گوجرانوالہ میں بارش کے باعث تلونڈی موسیٰ خان اور نوشہرہ روڈ پر چھت اور دیوار گرنے کے حادثات کے نتیجے میں5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔یہی نہیں بارش کے نتیجے میں لاہور ائیر پورٹ پر دو طیاروں کو نقصان پہنچا، دمام سے سیالکوٹ آنے والی پرواز پی کے 244 کو بھی لاہور میں اتارا گیا تھا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...