پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے عمران خان کی جہاز میں ایسا کام کرتے ہوئے ویڈیو جاری کر دی کہ دیکھ کر ہر کوئی عش عش کر اٹھا

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے عمران خان کی جہاز میں ایسا کام کرتے ہوئے ویڈیو ...
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے عمران خان کی جہاز میں ایسا کام کرتے ہوئے ویڈیو جاری کر دی کہ دیکھ کر ہر کوئی عش عش کر اٹھا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نےایک ویڈیو فیس بک پر شیئر کی ہے جس میں ایک شخص جہاز میں موجود ہے اور وہ نماز ادا کر رہاہے اورساتھ انہوں نے پیغام ’’یہ شخص جو کہ جہاز میں بھی نماز نہیں چھوڑتا کیسے غدار اور یہودی ہوسکتا ہے۔۔؟ دیکھئے ‘‘۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں کہا جارہاہے یہ شخصیت عمران خان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’فیس بک ‘‘ پر عثمان ڈار کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز میں دوران فلائٹ عمران خان سفید کپڑوں میں ملبوس اپنی سیٹ بیٹھے ہیں اور اسی اثنامیں نماز کا وقت ہوجا تاہے ۔ کپتان بغیر کسی تاخیر کے اپنی نشست پر نمازپڑھنا شروع کردیتے ہیں جبکہ یہ ویڈو خفیہ طور پر بنا ئی گئی ہے۔ ویڈیو منظر عام پر آتے ہی تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور عوام کی جانب سے بھی اسے خوب سراہا جارہا ہے اور تبصرے کئے جارہے ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ویڈیو سے متعلق مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی کہ یہ ویڈیو کتنی پرانی ہے؟ اور کپتان کہاں سفر کررہے ہیں؟

ویڈیو دیکھیں:

مزید : قومی