بھارت ، مٹی کا تودہ گرنے سے 10 افراد ہلاک 

بھارت ، مٹی کا تودہ گرنے سے 10 افراد ہلاک 
بھارت ، مٹی کا تودہ گرنے سے 10 افراد ہلاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں طوفانی بارشوں کے باعث مٹی کا تودہ گرنے کے نتیجے میں کم از کم10 افراد ہلاک ہو گئے ۔
بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ ، ریاست میزورام کے علاقے لیونگلائی میں پیش آیا جہاں مٹی کا تودہ ایک گھر پر آ گرا ۔ جس کے نتیجے میں 10 افراد موقع پر ہلاک جبکہ ایک ملبے تلے دب کر لاپتہ ہو گیا ۔دوسری جانب ریسکیو ٹیموں نے ملبے تلے دبے شخص کی تلاش کے لئے ریسکیو کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔