سعودی عرب، اوقاف الراجحی کی طرف سے روزانہ 10ہزار افطار پیکٹ تقسیم

سعودی عرب، اوقاف الراجحی کی طرف سے روزانہ 10ہزار افطار پیکٹ تقسیم
سعودی عرب، اوقاف الراجحی کی طرف سے روزانہ 10ہزار افطار پیکٹ تقسیم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مکہ مکرمہ (صباح نیوز)سعودی اوقاف الراجحی کی طرف سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف میں روزانہ 10ہزار پیکٹ تقسیم کئے جاتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی اوقاف الراجحی نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف میں یومیہ 10ہزار روزہ داروں کو افطار کرانے کا بندوبست کردیا۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے تعاون سے افطار دستر خوان لگوایا جاتا ہے ،افطار پیکٹ میں انواع و اقسام کی کھجوریں ، مشروبات اورقہوہ شامل ہیں۔ اوقاف الراجحی نے مکہ مکرمہ، جزان، مدینہ منورہ، تبوک اور القصیم میں 85 مقروض قیدیوں کو ان کے قرضے ادا کرکے رہائی بھی دلا دی ۔

مزید : عرب دنیا