بھارت ، ٹریفک حادثے میں 16 افراد ہلاک

بھارت ، ٹریفک حادثے میں 16 افراد ہلاک
بھارت ، ٹریفک حادثے میں 16 افراد ہلاک

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی(آن لائن) بھارت میں ٹریفک کے 2 مختلف حادثات کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ پہلا حادثہ ریاست میزورام کے پہاڑی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب پہاڑی علاقے میں ایک مسافر بس مشکل موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری ۔ حادثے کے نتیجے میں9 افراد موقع پر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ دریں اثناء ریاست اترپردیش میں ایک ٹرک ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا جبکہ دونوں حادثات کی تحقیقات شرو ع کر دی گئی ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی