کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوہ میں بس حادثے میں 24چینی سیاح زخمی 

کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوہ میں بس حادثے میں 24چینی سیاح زخمی 
کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوہ میں بس حادثے میں 24چینی سیاح زخمی 

  

اوٹاوہ (آئی این پی )37چینی سیاحوں کو لے کر جانے والی ایک بس کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوہ کو جانے والی ایک شاہراہ پر حادثے کا شکار ہو گئی اس حادثے میں 24افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 4کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ بس شاہراہ 401سے الٹ کر ایک پہاڑی کنارے سے جا ٹکرائی ۔ذرائع نے بتایا کہ ایک ایمرجنسی گروپ نے بس کو شاہراہ کے ساتھ ایک کھائی میں گرا ہوا پایا،جبکہ حادثے میں کوئی اور گاڑی ملوث نہیں ہے ،چینی سفارت خانے کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ سفارت خانہ کینیڈا کے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے ۔

مزید : بین الاقوامی