شہباز شریف نے کرپشن کا جواب پی ٹی آئی نہیں نیب اور سپریم کورٹ کو دینا ہے:عبدالعلیم خان 

شہباز شریف نے کرپشن کا جواب پی ٹی آئی نہیں نیب اور سپریم کورٹ کو دینا ...
شہباز شریف نے کرپشن کا جواب پی ٹی آئی نہیں نیب اور سپریم کورٹ کو دینا ہے:عبدالعلیم خان 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے کرپشن کا جواب پی ٹی آئی کو نہیں نیب اور سپریم کورٹ کو دینا ہے، ان کی پریس کانفرنس دیوانے کا خواب تھی۔

پاکستان تحریکِ انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نواز لیگ نے اپنے چار ادوار حکومت میں نئے ڈیم نہ بنا کر بھارت دوستی کا ثبوت دیا، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ جن منصوبوں کا وہ کریڈٹ لینا چاہتے ہیں وہ درحقیقت ان کی کرپشن سے لتھڑی ہوئی داستانیں ہیں جن سے ہر کوئی آگاہ ہو چکا ہے۔عبدالعلیم خان نے کہاکہ دوسری طرف نواز لیگ کی شہہ پر عمران خان کی کردار کشی کیلئے شائع ہونے والی کتاب چائے کی پیالی میں طوفان مچانے کی کوشش ہے،عمران خان کا ماضی اور حال قوم کے سامنے ہے، قومی ہیرو کی ساکھ خراب کرنے والوں کو پہلے کی طرح اس بار بھی منہ کی کھانا پڑے گی۔انہوں نے کہاکہ خانگی زندگی کو کبھی سیاست میں نہیں لانا چاہیے لیکن شریفوں نے سیاسی مفادات اور اقتدار کیلئے ووٹوں اور ضمیروں کی خرید وفروخت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، اصغر خان کیس میں ان کے کرتوت کھل چکے، بینظیر بھٹو کی مخالفت میں اخلاقی حدود پار کر جانے والوں نے نیا پلان رائیونڈ میں بیٹھ کر تیار کیا، کتاب پراپیگنڈا مہم کے پیچھے وہی سازشی عناصر ہیں جو ماضی میں اقتدار کیلئے مینڈیٹ کا بیوپار کرتے رہے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...