ہرمشکل وقت میں عوام کے درمیان رہ کران کے مسائل حل کیے ،ایم کیوایم کراچی کی اصل وارث جماعت ہے:خواجہ اظہارالحسن 

ہرمشکل وقت میں عوام کے درمیان رہ کران کے مسائل حل کیے ،ایم کیوایم کراچی کی ...
ہرمشکل وقت میں عوام کے درمیان رہ کران کے مسائل حل کیے ،ایم کیوایم کراچی کی اصل وارث جماعت ہے:خواجہ اظہارالحسن 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن خواجہ اظہارالحسن نے کہاہے کہ ایم کیوایم کراچی کی اصل وارث جماعت ہے جس نے ہردورمیں عوام کے درمیان رہ کر عوام کے مسائل کے حل کے لئے کام کیا، 2018 کے انتخابات میں فیصلہ ہوجائیگاکہ عوام ایم کیوایم کے ساتھ ہیں اورایم کیو ایم کراچی سمیت سندھ شہری علاقوں کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ڈسٹرکٹ سینٹرل نارتھ ناظم آبادٹاؤن میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے خواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ ایم کیو ایم کراچی کواون کرتی ہے اورگزشتہ چار دہائیوں سے کراچی کے عوام ایم کیوایم پراعتمادکااظہارکرتے رہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ انتخابات کادورآتے ہی باہرسے آنے والی برساتی جماعتیں اوران کے نام نہادسیاسی رہنما کراچی پراپناحق جمانے کی کوشش کررہے ہیں، کراچی کل بھی ایم کیوایم کا شہرتھااورآج بھی اورآئندہ بھی ایم کیو ایم کا شہرہی رہیگا۔انہوں نے کہاکہ جوپارٹی پچھلے دس سالوں سے لاڑکانہ میں ایک یوسی نہ بناسکی وہ کراچی کے عوام کے لئے کیا کریگی؟ کسی کے بائیکاٹ سے ہمیں فرق نہیں پڑتا،ہم بھرپورطریقے سے انتخابات میں حصہ لیں گے اور  کامیابی حاصل کرکے سابقہ ریکارڈ توڑیں گے، پتنگ کانشان ایم کیوایم کے مرکزبہادرآبادکے پاس ہے اورٹکٹ دینے کااختیارکنوینرایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کے پاس ہے، ایم کیوایم باہرسے کراچی پرقبضہ جمانے کا خواب دینے والی جماعتوں کوکسی صورت کھلامیدان نہیں دے گی اوران کاڈٹ کر مقابلہ کریگی۔ انہوں نے کہاکہ ایک سازش کے تحت ایم کیوایم کوختم کرنے کے لئے کراچی میں کام کیاجارہاہے لیکن جولوگ ایم کیوایم کوختم کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں وہ جان لیں کہ ایم کیو ایم کودنیاکی کوئی طاقت بھی ختم نہیں کرسکتی۔ہمارے دوہزارسے زائدکارکنان آج بھی جیلوں میں قیدہیں اور تمام تر جبر اور ظلم کے باوجودبھی ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن عوام کے درمیان موجودہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی