سندھ بھرمیں یوم علیؓ کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی 

سندھ بھرمیں یوم علیؓ کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ...
سندھ بھرمیں یوم علیؓ کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی 

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ داخلہ حکومت سندھ نے خلیفہ چہارم سیدنا حضرت علیؓ کے یوم شہادت کے موقع پر کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، بزرگ، خواتین، بچے اور صحافی ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، ڈبل سواری پر پابندی کے احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق خلیفہ چہارم اور داماد رسولﷺ سیدنا حضرت علیؓ کے یوم شہادت پر محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، دونوں شہروں میں پابندی صرف 6 جون 21 رمضان کو یوم علیؓ کے لیے عائد کی گئی ہے ،محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی حیدرآباد نے دونوں شہروں میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹرسائیل کی ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی تھی۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، بزرگ، خواتین، بچے اور صحافی ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔محکمہ داخلہ نے شہریوں سے اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کی اپیل کی ہے جب کہ ڈبل سواری پر پابندی کے احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...