” میری امی اور بیوی آپس میں بہت لڑتی ہیں“ساس بہو کے جھگڑے سے پیدا ہونے والی بے سکونی کا روحانی علاج

” میری امی اور بیوی آپس میں بہت لڑتی ہیں“ساس بہو کے جھگڑے سے پیدا ہونے والی ...
” میری امی اور بیوی آپس میں بہت لڑتی ہیں“ساس بہو کے جھگڑے سے پیدا ہونے والی بے سکونی کا روحانی علاج

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نظام الدولہ )سر میں اپنے گھریلو حالات کی وجہ سے کافی پریشان ہوں،میری والدہ اور بیوی کے درمیان روزانہ کسی نہ کسی بات پرجھگڑا ہوتا رہتا ہے ۔سچ تو یہ ہے کہ امی زیادہ لڑائی کرتی ہیں ،کچھ نہ کچھ سناتی رہتی ہیں۔کوئی ایسی تسبیح بتادیں کہ ساس بہو میں اتفاق پیدا ہو .

 آپ جانتے ہیں  جس گھر میں ساس بہو کا جھگڑا ہوتا ہے وہاں بے سکونی بہت زیادہ ہوجاتی ہے ۔میں اپنی والدہ کا بے حد احترام کرتا ہوں ،انہیں اگر کبھی سمجھانے کی کوشش کروں تو الٹا وہ مجھے ایسی باتیں سنادیتی ہیں کہ مجھے اپنی زبان بند ہی رکھنی پڑتی ہے ۔بیوی کو الگ سے سمجھانا پڑتا ہے ۔اب والدہ کو کچھ کہنا بھی تو مناسب نہیں ،میری جاب میں بہتری کے لئے بھی تسبیح تجویز کردیں ۔(شعیب ،کراچی)

جواب ۔دعا ہے اللہ آپ کے گھر میں محبت اور خلوص کی فضا قائم فرمائے۔ایسے حالات جس گھر میں بھی ہوں وہاں بے سکونی پیدا ہوجاتی ہے اور اس سے مزیدحالات خراب ہوتے ہیں،آپ ایک کام کریں ۔گھر میں آیت الکریمہ پڑھوانا شروع کریں ۔مہینے میں کم از کم ایک بار ۔

دوسرے کام کے لئے آپ یہ تسبیح پڑھنا معمول بنا لیں۔یا غفور یا کریم ۔۔روزانہ تین سو تیرہ بار اوّل آخر درود پاک کے ساتھ پڑھا کریں ۔باوضو رہنے کی عادت اپنا لیں ۔ (اپنے نام کی اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر رابطہ کریں ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com )

مزید : روشن کرنیں