خواب میں اغوا ہونے والی لڑکی،حقیقت میں اسکے ساتھ کیا ہوسکتا ہے ،آپ بھی جانئے

خواب میں اغوا ہونے والی لڑکی،حقیقت میں اسکے ساتھ کیا ہوسکتا ہے ،آپ بھی جانئے ...
خواب میں اغوا ہونے والی لڑکی،حقیقت میں اسکے ساتھ کیا ہوسکتا ہے ،آپ بھی جانئے

  

لاہور(نظام الدولہ )میں سکول ٹیچر ہوں ۔ابھی شادی نہیں ہوئی۔اکثر خواب دیکھتی ہوں کہ سفر میں ہوں اور راستہ بھٹک جاتی ہوں ۔کچھ لوگ مجھے اغوا کر نے کی کوشش کرتے ہیں۔ میں بھاگتی ہوں اوراللہ سے مدد مانگتی ہوں۔ کچھ آیات بھی پڑھتی ہوں ۔پھر اچانک میرا نام سنا ئی دیتا ہے ۔وہ کوئی لڑکا ہوتا ہے جو مجھے پکارتاہے اور وہاں سے نکالتا ہے لیکن میں اسکا چہرہ نہیں دیکھ پاتی۔اسکے ساتھ ہی میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔خواب کسی بھی وقت نظر آ جاتا ہے۔(س، پسرور)

تعبیر ۔اس خواب میں زندگی میں آنے والی مشکلات اور جدوجہد کا اشارہ دکھائی دیتا ہے ۔کوئی گمراہ کرنے کی کوشش کرے گا تاہم آپ کا ایمان مضبوط رہے گا اور ثابت قدم رہنے کی امیدنظر آتی ہے ۔جلد شادی بھی ہونے کے اسباب بن جائیں گے ۔گھر میں جب رشتہ آئے تو استخارہ کیجئے گا ۔بدگمانی سے بچیں ۔خیر وعافیت کے لئے تیسرا کلمہ روزانہ اکیس بار پڑھا کریں ۔ ( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )

مزید : روشن کرنیں