مقابلہ بازی پر نہیں صرف کام پر توجہ دیتی ہوں ،مایا سونو خان

مقابلہ بازی پر نہیں صرف کام پر توجہ دیتی ہوں ،مایا سونو خان
مقابلہ بازی پر نہیں صرف کام پر توجہ دیتی ہوں ،مایا سونو خان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل مایا سونو خان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے فنّی کیرئیر کے دوران ہمیشہ کوشش کی کہ میں کچھ منفرد اور نمایاں کرکے دکھاؤں ۔یوں تو میں نے لاتعداد ڈراموں میں اہم نوعیت کے کردار ادا کئے ہیں مگرمیرے کیرئیر کی کامیاب ترین ڈرامہ سیریل ’’ریشماں‘‘تھی اس میگا پراجیکٹ کو دلاور ملک نے ڈائریکٹ کیا تھا ۔دلاور ملک ہمارے ملک کے ایک مایا ناز ڈائریکٹر ہیں جن کے کریڈٹ پر بے شمار سُپر ہٹ ڈرامہ سیریلز ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں مقابلہ بازی پر نہیں صرف کام پر توجہ دیتی ہوں مجھے مقابلہ بازی سے سخت نفرت ہے میں ساتھی فنکاروں سے بھی اپیل کرتی ہو ں کہ ہمیں ایک دوسرے سے پیار محبت اور چاہت سے پیش آنا چاہیے۔مایا سونو خان نے کہا کہ میں نے تھیٹر میں کبھی کام نہیں کیا ہے خدا نے ٹی وی پر بے پناہ کامیابی دی ہے ۔آج میں جس مقام پر ہو ں یہ میری محنت اور لگن کا نتیجہ ہے سینئرفنکاروں کی عزت کرتی ہوں اور جونیئر سے پیار اخلاق سے پیش آتی ہوں یہ ہی میری زندگی کا سرمایہ ہے۔

مزید : کلچر