افطار پارٹی کے دوران ڈانس کرنے پر شلپا شیٹھی پر تنقید

افطار پارٹی کے دوران ڈانس کرنے پر شلپا شیٹھی پر تنقید
افطار پارٹی کے دوران ڈانس کرنے پر شلپا شیٹھی پر تنقید

  

ممبئی(نیٹ نیوز) ماہ رمضان کے شروع ہوتے شلپا شیٹھی کو بھی ایک افطار پارٹی کے دوران اپنی سہیلیوں کے ساتھ ڈانس کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ہوا کچھ یوں کہ شلپا شیٹھی نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنی دیگر 4 سہیلیوں کے ساتھ افطار کرتی نظر آئیں۔ ویڈیو میں شلپا شیٹھی خود بتاتی ہیں کہ وہ دوستوں کے ساتھ افطار پارٹی میں موجود ہیں۔اداکارہ ویڈیو میں بتاتی ہیں کہ وہ افلاطون نامی ایک میٹھی ڈش بھی کھا رہی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ جیسے ہی افلاطون کا نام لیتی ہیں تو بیک گراؤنڈ پر فلم ’افلاطون‘ کا گانا چلتا ہے، جس پر اداکارہ اور ان کی سہیلیاں بے اختیار ہوکر بیٹھے بیٹھے ڈانس کرنے لگتی ہیں۔

مزید : کلچر