وفاقی حکومت کا فلم سازوں کو آسان شرائط پرقرضہ دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا فلم سازوں کو آسان شرائط پرقرضہ دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)وفاقی حکومت کی جانب سے فلم سازوں کو آسان شرائط پرقرضہ اور چھبیس فی صد ٹیکس میں چھوٹ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے ملک کی تاریخ میں تیارکی جانے والی نیشنل فلم پالیسی کے تحت فلم سازوں کو آسان شرائط پرقرضہ،فلم کے پرنٹ پرتیس سے چالیس فیصدتک ڈیوٹی میں کمی، سینما ہالز کی تعمیرمیں چھبیس فی صدٹیکس میں چھوٹ دینے کافیصلہ کرلیاگیاہے۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق 52بر س کے بعدپہلی فلم پالیسی کی تیاری میں چاروں صوبائی حکومتوں، نامور اداکاروں، فلم سازوں سے مشاورت حاصل کی گئی اور پنجاب، سندھ، کے پی میں فلم پالیسی کی تیاری کے حوالے سے سیمنیار کا انعقاد کیاگیا۔

مزید :

کلچر -