بیرون ملک پاکستانی اپنے فنکاروں کا شدت سے انتظار کرتے ہیں، سلیم بزمی

بیرون ملک پاکستانی اپنے فنکاروں کا شدت سے انتظار کرتے ہیں، سلیم بزمی
بیرون ملک پاکستانی اپنے فنکاروں کا شدت سے انتظار کرتے ہیں، سلیم بزمی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)معروف غزل گائیک اور ریڈیو پاکستان سرگودھا کے سٹیشن ڈائریکٹر محمد سلیم بزمی نے کہا ہے کہ حال ہی میں علی وجاہت عطرے کے ساتھ حضرت عباسؓ کی شان میں ایک منقبت ریکارڈ کی ہے۔یہ منقبت جلد نشر کی جائے گی بہت سے فنکار غیر ممالک جاکر اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں جس کا مقصد اپنے ملک کی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ممالک میں پاکستانی میوزک کو بہت شوق سے سنا جاتا ہے خاص طور سے بیرون ملک رہنے والے پاکستانی اپنے ملک کے فنکاروں کا شدت سے انتظار کرتے ہیں کہ انہیں اپنے ملک کے فنکاروں کے اچھا وقت گزارنے کا موقع ملے،وہ پاکستانی فنکاروں کا شاندار خیر مقدم کرتے ہیں۔

مزید : کلچر