صائمہ خان اور ندا چوہدری عیدپراکھٹی سٹیج ڈرامہ میں کرینگی

صائمہ خان اور ندا چوہدری عیدپراکھٹی سٹیج ڈرامہ میں کرینگی

لاہور(فلم رپورٹر) صائمہ خان اور ندا چوہدری کا عیدپر اکھٹے کام کر نے کا اعلان 'دونوں نے محفل تھیٹر میں ڈرامہ ''لونگ الائچی ''میں پر فارم کر نے کا معاہد ہ کر لیا ۔ اس حوالے سے محفل تھیٹر میں ہونیوالی تقریب میں اسحاق اینڈ کمپنی کے چیئر مین محمد اسحاق 'سماجی کارکن ندیم پہلوان 'جونا بٹ سمیت دیگر شر یک ہوئے جہاں صائمہ خان اور ندا چوہدری نے عید کے ڈرامے میں اکھٹے کام کر نے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ان کے ساتھ فلم سٹار ہنی شہزای 'کامیڈین اکرم ادس سمیت دیگر فنکاربھی موجود ہوں گے ۔

اس حوالے سے ڈرامہ کے ڈائر یکٹر اظہر ملک اور اسٹنٹ ڈائر یکٹر مبشرملک نے ڈرامے کی کاسٹ اور دیگر معاملات کے حوالے سے صحافیوں کو بر یفنگ دی جس میں بتایا کہ صائمہ خان اور فلم سٹار ندا چوہدری کافی عرصہ باد ایک ساتھ ڈرامے میں پرفارم کریں گی اور یقینی طور پر یہ ڈرامہ کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کر ے گا۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...