گلوکارہ صومیہ خان نئی آڈیو البم کی تیاریوں میں

گلوکارہ صومیہ خان نئی آڈیو البم کی تیاریوں میں
گلوکارہ صومیہ خان نئی آڈیو البم کی تیاریوں میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) گلوکارہ صومیہ خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک برکتوں ، فضیلتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے اور اس سے فائدہ اٹھانے کا نادر موقع کسی کو بھی ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے مبارک ماہ میں نیکیوں کا عمل کئی گنا بڑھ جاتا ہے ۔ رمضان المبارک کے پیش نظر میں نے اپنی تمام مصروفیات کو ترک کر رکھا ہے اور عید کے بعد میں اپنی نئی میوزیکل البم لانچ کر رہی ہوں جس کی شاعری اور کمپوزیشن کا تمام کام مکمل ہو چکا ہے ۔
اور اس میں اردو اور پنجابی زبان کے گانے شامل ہوں گے ،مجھے یقین ہے کہ میری نئی آنے والی البم پرستاروں کے معیار پر پورا اترے گی ۔

مزید :

کلچر -