پریش راول نئی فلم میں ’نریندر مودی‘ بنیں گے

پریش راول نئی فلم میں ’نریندر مودی‘ بنیں گے

ممبئی(نیٹ نیوز) اداکار پریش راول بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کردار بھی ادا کرتے نظر آئیں گے۔پریش راول جلد ریلیز ہونے والی فلم ’سنجو‘ میں بھی نظر آئیں گے، جس میں انہوں نے سنجے دت کے والد اداکار سنیل دت کا کردار ادا کیا۔تاہم پریش راول کے مطابق وہ فلم سنجو کے ساتھ ساتھ ایک اور نہایت مشکل کردار کو جلد ادا کریں گے جو کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کردار ہوگا۔انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کی سوانح حیات پر مبنی فلم بننے کا اعلان گزشتہ سال کیا گیا تھا، جس کے بعد اب آخر کار پریش راول نے اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کی تصدیق کردی۔

پریش راول کا کہنا تھا کہ ’ہم فلم کے اسکرپٹ پر کام کررہے ہیں، اور امید ہے یہ جلد مکمل ہوجائے گا، فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال ستمبر یا اکتوبر میں ہوگا‘۔خیال رہے کہ پریش راول لوک سبھا میں بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن بھی ہیں۔انہوں نے اپنے انٹرویو میں نریندر مودی کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے بتایا تھا کہ یہ کردار ان کے لیے بہت بڑا چیلنج ہوگا۔رپورٹس کے مطابق پریش راول اس فلم کو پروڈیوس بھی کریں گے۔

مزید : کلچر