ڈرامہ سیریل’’خدا اور محبت سیزن 3‘‘ پر کام روک دیا گیا

ڈرامہ سیریل’’خدا اور محبت سیزن 3‘‘ پر کام روک دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسر بابر جاوید کے مستعفیٰ ہونے کے بعد جیو انٹرٹینمنٹ میں کئی پراجیکٹ روک دیئے گئے ہیں جن میں ڈرامہ سیریل’’خدا اور محبت سیزن 3‘‘بھی شامل ہے جس کی تمام تیاریاں مکمل تھی اور ریکارڈنگ شروع ہونے کے قریب تھی لیکن اچانک اس پر کام روک دیا گیا۔اس پراجیکٹ کی ڈائریکشن کے لئے شہزاد رفیق کا انتخاب کیا گیا جنہوں نے مرکزی کرداروں میں عمران عباس اور نیہا راجپوت کو کاسٹ کیا تھا۔ ڈرامے کی لوکشن سمیت تمام چیزیں فائنل کرلی گئی تھیں تاہم سب کچھ دھرے کا دھرا رہ گیا۔پراجیکٹ شروع نہ ہونے پر اس سے وابستہ تمام افراد بہت دلبرداشتہ ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل ’’خدا اور محبت‘‘کے دو سیزن آن ائر ہوچکے ہیں جو بہت پسند کئے گئے۔

مزید :

کلچر -