ہمیشہ کچھ نیااور منفرد کرنے کی کوشش کرتی ہوں،ماہ نور

ہمیشہ کچھ نیااور منفرد کرنے کی کوشش کرتی ہوں،ماہ نور
ہمیشہ کچھ نیااور منفرد کرنے کی کوشش کرتی ہوں،ماہ نور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)فلم ،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ،ماڈل اور پرفارمر ماہ نور نے کہا ہے کہ میں عید کے موقع پر راکسی تھیٹر گوجرانوالہ میں پرفارم کروں گی ۔اس سلسلے میں نئے ڈانس آئٹم اور ڈریسز تیار کروائے ہیں۔میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میں کچھ نیا اور منفرد کرکے دکھاؤں۔ماہ نور نے کہا کہ شوبزانڈسٹری میں میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت پسند نہیں کرتی جو لوگ میری برائیاں اور خامیاں تلاش کرنے میں لگے رہتے ہیں ان کو اپنے کام کی طرف توجہ دینی چاہیے۔اچھا اخلاق ہی انسان کی پہچان ہے۔اپنی ناکامیوں کا ملبہ دوسرے پر ڈالنے کبھی منزل تک نہیں پہنچ سکتے۔انہوں نے کہا کسی کی ذات کو تنقید کا نشانہ بنانا ہرگز پسند نہیں اور نہ ہی میری فطرت میں ایسے چیزیں ہیں۔میری کچھ دوست ہی میرے نام غلط چیزیں منسوب کرکے جھوٹی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں میران کو مشورہ ہے کہ وہ خود ایسا کام کریں جس سے ان کی بھی عزت ہو اور ان کی فیملی اور دوستوں کی بھی لوگ تعریف کریں۔

مزید :

کلچر -