ویٹرنری یونیورسٹی میں با ئیو سا ئنسز اکیڈ مک بلا ک کاافتتا ح

ویٹرنری یونیورسٹی میں با ئیو سا ئنسز اکیڈ مک بلا ک کاافتتا ح

لاہور(پ ر) چیئر مین پلاننگ اینڈ ڈیو یلپمنٹ بورڈ گورنمنٹ آف پنجاب محمد جہا نزیب خان نے گذ شتہ روز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں دور حا ضر کی جدید سہو لیات سے آ را ستہ با ئیو سا ئنسز اکیڈ مک بلا ک کاافتتا ح کیاجبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا، پرو فیسر ڈاکٹرحبیب الر حمن کے علا وہ طلبہ و فکلٹی ممبرا ن، ایڈ منسٹر یشن سٹاف کی بڑ ی تعداد اُس مو قع پرموجودتھی۔پراجیکٹ 90 ملین روپے کی لا گت سے16 ما ہ کے مختصر عر صہ میں مکمل ہوا۔ با ئیو سا ئنسز اکیڈ مک بلا ک 1 لیکچر تھیٹر 3 لیکچرروم،1 سیمینار ہال ، 8لیبار ٹریز ، 1 ایمفی تھیٹراورد یگر فیکلٹی دفا تر پر مشتمل ہے۔

افتتا حی تقر یب سے خطا ب ہو ئے محمد جہا نزیب خان نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی کی تر قی دیکھ کر انتہا ئی خو شی محسوس ہو تی ہے جو کہ نا صرف انسٹی ٹیو ٹ کی تر قی ہے بلکہ در حقیقت ایجو کیشن کی تر قی ہے اور یہا ں سے عوا م الناس کی اکثر یت کو زیا دہ سے زیا دہ فوا ئد بھی حا صل ہو رہے ہیں۔ اُ نہو ں نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی دنیا بھر میں ویٹر نری ایجو کیشن کے مر کز کے طور پہچا نی جاتی ہے۔اُنہو ں نے شر کا کو بتا یا کہ ملکی تر قی کا حقیقی رازعلم کی تخلیق جو کہ انفارمیشن ٹیکنا لو جی سے بھی زیا دہ ضروری ہے ، پو ری لگن کے ساتھ ( اجتما عی )طور پر ملکر کام کر نے اور انسا نی بنیا دی ضروریات میں صحت مند غذا کی فرا ہمی میں ہی مضمر ہے۔ تا کہ ملک میں غذا ئیت (میل نیو ٹریشن) کے مسا ئل حل ہو ں ۔اُنہو ں نے لا ئیو سٹاک سیکٹر کی تر قی کے لیئے یو نیورسٹی کو پرا ئیویٹ سیکٹر کے ساتھ روابط بڑ ھا نے کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا۔اُنہو ں نے طلبہ کو ان مو ضو عات پر تحقیقی مقا لے لکھنے کی ہدا یت کی جن کا تعلق سو سا ئٹی کی مشکلات یا تر قی سے منسلک ہے تا کہ ایسی تحقیق کے خا طر خواہ نتا ئج معاشرے تک پہنچ سکیں۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...