لیسکو کے سسٹم سے 66Kvکی استعداد رکھنے والے تمام گرڈ اسٹیشنز 132Kvپر منتقل

لیسکو کے سسٹم سے 66Kvکی استعداد رکھنے والے تمام گرڈ اسٹیشنز 132Kvپر منتقل

لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران لیسکو کے ترسیلی نظام کی مظبوطی اور سسٹم کی اپ گریڈیشن سے متعلق بے شمار کام سرانجام دیئے گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ رواں سال رمضان المبارک کے دوران لیسکو کا سسٹم مکمل طور پر مستحکم ہے اور گرم ترین موسم کے باوجود بھی لیسکوکے صارفین کو معیاری اور بلاتعطل بجلی کی سپلائی مسلسل جاری ہے ۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے یہ بات آج لیسکو کے آخری 66kvگرڈ اسٹیشن یو آئی ایس (UIS)کو 132kvپر کنورٹ کئے جانے کے موقع پر کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن لیسکو کے لیئے بہت اہمیت کا حامل ہے ۔

کیونکہ لیسکو کے ترسیلی نظام میں موجود 66Kvکے آخری گرڈ اسٹیشن کو 132Kvپر کنورٹ کر دیا گیا ہے۔جس کے لیئے جی ایس سی سرکل مبارکباد کا مستحق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں لیسکو واحد کمپنی ہے جس نے سب سے پہلے اپنے سسٹم سے 66Kvکی استعداد کاررکھنے والے گرڈز کو 132Kvپر منتقل کر کے سسٹم کو مزید اپ گریڈ کر دیاہے۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکو کا اولین مقصد اپنے صارفین تک محفوظ اور معیاری بجلی کی ترسیل کو ممکن بنانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ ڈائریکٹرجی ایس سی رفعت محبوب کی زیر نگرانی ریجن بھر میں تمام گرڈ اسٹیشنز پر بس بارز کی تنصیب بھی مکمل کر لی گئی ہے جس کے باعث ان گرڈ اسٹیشنز سے ملحقہ علاقوں میں اوور لوڈنگ جیسے مسائل کا مکمل خاتمہ ہوسکے گا ساتھ ہی ساتھ وولٹیج میں بھی مزید بہتری آئے گی۔ دریں ازاں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 132kvسید پور گرڈ اسٹیشن پر 20/26MVAکی جگہ 40MVAکی استعداد کے حاملT-4 پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ 132kvسید پور گرڈ ، 132کڈنی سینٹر اور 132kvوان رادھا رام گرڈ اسٹیشنز پر20/26MVAکی استعداد کے حامل تین نئے پاور ٹرانسفارمرز کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکو ایک مظبوط ترسیلی نظام کی حامل کمپنی ہے اور تمام فیلڈ فارمیشنزاسے مظبوط تر بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...