پی آر آئی ایس ایم کے ذریعے 90کھر روپے کی ٹرانزیکشنز

پی آر آئی ایس ایم کے ذریعے 90کھر روپے کی ٹرانزیکشنز

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران پاکستان رئیل ٹائم انٹربینک سیٹلمینٹ میکنزم (پی آر آئی ایس ایم) کے ذریعے 90.1کھرب روپے کی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادو شمار کے مطابق حالیہ سالوں کے دوران ڈیجیٹل ذرائع سے کی جانے والی بینکاری کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے

کیونکہ ان ذرائع سے بینکنگ کی تیز ترین سہولیات تک رسائی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ پاکستان کواٹرلی پے منٹ سسٹم ریویو رپورٹ کے مطابق جنوری تا مارچ 2018ء کے دوران گزشتہ سہ ماہی کے مقابلہ میں پی آر آئی ایس ایم کے ذریعے کی جانے والی ٹرانزیکشنز کی شرح میں 6.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 4لاکھ 46ہزار 500 ٹرانزیکشنز کے ذریعے 90کھرب روپے سے زائد کا لین دین کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...