خواجہ سرا انتخابات میں حصہ لینے سے محروم،کاغذات نامزدگی میں خانہ شامل نہ ہوسکا

خواجہ سرا انتخابات میں حصہ لینے سے محروم،کاغذات نامزدگی میں خانہ شامل نہ ...

لاہور(سٹی رپورٹر) انتخابات کیلئے جاری کاغذات نامزدگی میں خواجہ سراؤں کا خانہ شامل نہ ہوسکا جس کے باعث خواجہ سرا انتخابات میں حصہ لینے سے محروم ہوگئے۔پشاور میں خواجہ سرا ایسوسی ایشن کے رہنما انتخابی عمل میں حصہ لینے کیلئے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر آئے تو انہیں معلوم ہوا کہ کاغذات نامزدگی میں مرد و خواتین کی طرح ان کا خانہ ہی نہیں۔ خواجہ سرا ایسوسی ایشن کی صدر فرزانہ نے بتایا کہ جب کاغذات نامزدگی میں ان کا خانہ ہی نہیں تو وہ کیسے الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں، اس کے علاوہ ووٹر لسٹوں میں بھی ان کے نام شامل نہیں۔فرزانہ کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کے لیے جو فیس مقرر کی گئی ہے وہ بھی کافی زیادہ ہے۔

ہمیں الیکشن کے حق سے محروم رکھا گیا ہے، ہمیں نظرانداز کیا گیا ہے جس سے بڑی مایوسی ہوئی، ہم اس محرومی کے خلاف ہم عدالت سے رجوع کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...