عوام 25جولائی کو پیپلز پارٹی کو ہی وو ٹ دیں گے،مہرین راجہ

عوام 25جولائی کو پیپلز پارٹی کو ہی وو ٹ دیں گے،مہرین راجہ

لاہور(پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ عوام25 جولائی کو پیپلزپارٹی کو ہی ووٹ دیں گے، عوام سمجھتے ہیں کہ تبدیلی کے لئے ضروری ہے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا جائے ،جب بھی پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہوئی ملک میں تبدیلی آئی ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے پیپلزپارٹی نے اہم کردار اداکیا ہے، اقتدار میں آنے کے بعد ترقی کا یہ سفر دور بارہ شروع کریں گے اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام وسائل برو کار لائیں گے، انہوں نے کہاکہ 25جولائی کو ملک میں نئی تاریخ رقم ہوگی اور غریب کی جماعت اقتدار میںآئے گی ، پیپلزپارٹی کسانوں اور مزدوروں کی جماعت ہے اس جماعت نے ہمیشہ بے وسیلہ افراد کے وسائل ہی حل کئے ہیں،یہ ہمیشہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لئے کام کرتی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1