چیف جسٹس کا کالا باغ ڈیم کیس کی سماعت شروع کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے

چیف جسٹس کا کالا باغ ڈیم کیس کی سماعت شروع کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے

لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات لاہور میاں کامران سیف نے چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے کالا باغ ڈیم کیس کی سماعت شروع کرنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستانی دریاؤں پر ڈیم بنا کر پاکستانی دریاؤں کا پانی روک رہا ہے جبکہ پاکستان قابل عمل کالا باغ ڈیم منصوبہ کو التواء کا شکار کیے ہوئے جس سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ اور پانی کا بحران شدید تر ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤسں میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔میاں کامران سیف نے کہا کہ یہ مقام افسوس ہے کہ ن لیگ نے اپنے منشور سے ہی کالا باغ ڈیم نکال دیا اورشہباز شریف سندھ میں جاکر سیاسی مفاد کیلئے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرچکے ہیں جو تشویشناک امر ہے انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم سمیت بڑے آبی ذخائر کی تعمیر نہ ہونے سے توانائی بحران شدید تر ہوا توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے امید ہے چیف جسٹس کالا باغ ڈیم کی تعمیر کی بابت تاریخی فیصلہ دینگے اور ملک کیلئے اس منصوبہ پر کام کا آغاز ہوجائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...