ملک کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے کالا باغ ڈیم ضروری ہے،بابر محمود

ملک کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے کالا باغ ڈیم ضروری ہے،بابر محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ لاہور کے چیئرمین بابر محمود نے کہاہے کہ کالاباغ ڈیم آنے والی نسلوں کو آبی قلت سے بچانے کیلئے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کو ایتھو پیا بننے سے بچانے کیلئے فی الفور تعمیر کا آغازضروری ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت اور غنڈہ گردی نے خطے کا امن او ر سکون برباد کردیا ہے پاکستان کے حصے میں آنے والے دریاؤں پر بھی ڈیمز کی تعمیر کرکے ہمیں امن کی آشا کے نام پر خشک سالی دی جارہی ہے ۔