نبیلہ حاکم علی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے درخواستیں جمع کرا دیں

نبیلہ حاکم علی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے درخواستیں جمع کرا ...

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے درخواستیں جمع کرادی،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی جو کہ گزشتہ عرصے میں پی ٹی آئی کی طرف سے مخصوص نشستوں پر ایم پی اے تھیں ۔نبیلہ حاکم نے اپنے قریبی حلقہ احباب سے مشاورت کے بعد اس مرتبہ پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں انہوں نے قومی و صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کیلئے پارٹی ٹکٹ کے حصو ل کیلئے درخواست جمع کرادی،خاتون رہنما نے برائے راست الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار کردیا ،نبیلہ حاکم علی نے بطور ایم پی اے بھی پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی خواتین میں بھی سب سے زیادہ عوامی ایشوز پر تحریک التواء،قرادادیں اور ترمیمی بلز جمع کرائے ۔ان کی کارکردگی کو پارٹی کے قریبی حلقوں میں بھی سراہا جا رہا ہے ۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نے کہا میری خواہش ہے کہ پارٹی مجھے ٹکٹ دے اور میں الیکشن لڑ کر اسمبلی کی دوبارہ رکن بن سکوں۔حلقے میں پانچ سال مسلسل اپنا ورک جاری رکھا ہے جس کی وجہ سے حلقے کی عوام بھی مجھے بھرپور حمایت حاصل ہے ۔ابھی یہ پارٹی قیادت کی مرضی ہے کہ وہ مجھے خواتین کی مخصوص نشستوں پر اسمبلی آنے کا موقع دیتی ہے یا الیکشن لڑنے کیلئے ٹکٹ دیتی ہے اگر مجھے ٹکٹ ملا تو پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اترو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1