دفاتر میں کام کرنیوالے افراد وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہوتے ہیں، ماہرین

دفاتر میں کام کرنیوالے افراد وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہوتے ہیں، ماہرین

لاہو(سٹی رپورٹر)ماہرین نے کہا ہے کہ دفاتر میں کام کرنیوالے افراد وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہوتے ہیں، عالمی میڈیاکے مطابق کینیڈا کی ایلبرٹا یونیورسٹی کے ماہرین کی تازہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دفاترمیں کام کرنیوالے افراد وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق دفاترمیں کام کرنیوالے افراد میں سے 91فیصد تک میں وٹامن ڈی کی کمی دیکھی گئی ہے جس کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ وہ سورج کی روشنی میں صرف صبح اورشام میں نکلتے ہیں جبکہ زیادہ وقت دفترمیں گزارتے ہیں، ماہرین کا کہناہے کہ صبح اور شام کے اوقات میں سورج کی تپش میں کمی ہوجاتی ہے جس کے باعث اس وقت سورج کی روشنی لینے والے افرادکے جسم میں وٹامن ڈی نہیں بن پاتا جبکہ وٹامن ڈی کی کمی سے ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہے اور دل کے امراض سمیت کینسرکا بھی خطرہ لاحق ہوجاتاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...