ایم ایس ایف مسلم لیگ کا ہراول دستہ ہے،کامل علی آغا

ایم ایس ایف مسلم لیگ کا ہراول دستہ ہے،کامل علی آغا

لاہور (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ہاؤس میں ایم ایس ایف کے زیر اہتمام افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم ایس ایف کے مرکزی ،صوبائی اور لاہور کے تمام عہدیداروں اور سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی ،اس موقع پر کامل علی آغا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس ایف مسلم لیگ کا ہراول دستہ ہے اور مسلم لیگ کو ایم ایس ایف کے نوجوانوں پر فخر ہے ،مرکزی صدر ایم ایس ایف نے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری قیصر خان ،مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری ضیاء ، چیئر مین پنجاب سنی قریشی ،صدر سنٹرل پنجاب ندیم قاضی ،جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب شہزاد خان ،صدر لاہور ڈویژن محسن شاہ ،جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن علی اکبر بوبی اور تمام عہدیداران و کارکنان کو ہدایات جاری کیں کہ آنے والے جنرل الیکشن میں مسلم لیگی ٹکٹ حاصل کرنے والوں کو ٹریکٹر کے نشان پر بھر پور کردار ادا کریں اور مسلم لیگی امیدواروں کو کامیاب کروائیں تقریب کے اختتام پر مرکزی صدر نے تمام ساتھیوں اور خاص طور پر مرکزی چیئرمین خالد ہیرا اور مسلم لیگی راہنماؤں کا آمد پر شکریہ ادا کیا اور لاہور ڈویژن کے عہدیداروں کو شاندار اہتمام پر مبارکباد پیش کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1