کشمیر یوتھ الائنس کے زیر اہتمام میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں نشست

کشمیر یوتھ الائنس کے زیر اہتمام میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں نشست

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) کشمیر یوتھ الائنس کے زیر اہتمام سماجی کارکنان، میڈیا نمائندگان اور سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں کشمیر کی حالیہ صورتحال، کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال، گاڑیوں کے نیچے نوجوانوں کو روندھنے اور گھروں کو آگ لگانے کے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔لاہور میں منعقدہ تقریب میں اینکرپرسن سید علی حیدر شاہ، تابش قیوم سیکرٹری انفارمیشن ملی مسلم لیگ، اینکرپرسن اسداللہ خان، اینکرپرسن رائے ثاقب کھرل،کشمیر یوتھ الائنس کے بانی ممبران طہ منیب ، رضی طاہر، کاشف ظہیر کمبوہ،ملک سلمان صدر پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ ، یوتھ ایکٹیوسٹس وجاہت شاہ، فائزہ انعم، راجا ریپ سٹار،بلال اسلم، چوہدری عثمان مختار، فہد شہباز، فیضان اشرف، انیتا الیاس ، سعود احمد، اینکرپرسن حفصہ فیاض ،احسن نصیر ، رانا تجمل حسین سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم، اسد جعفری، مظہر علوی صدر عوامی تحریک یوتھ ونگ، اقلیتی برادری کے نمائندگان ارون کمار ، آکاش سنگھ اورفیصل الیاس نے شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیااور سوشل میڈیا کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے۔حکومتی سطح پر اقدامات میں کسی صورت سستی نہیں ہونی چاہیے ، مقبوضہ کشمیر میں اذیت بھری زندگی بسر کرنے والے ہمارے کشمیری بھائیوں کو آزادی کی منزل تک پہنچانا ہر پاکستانی نوجوان کی خواہش ہے۔ کشمیر یوتھ الائنس کے جانب سے قرارداد بھی پیش کی گئی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ کشمیر کے حوالے سے خارجہ پالیسی کو مزید مضبوط کیا جائے اور دنیا میں مسئلہ کشمیر کو پیش کرنے کیلئے باصلاحیت نوجوانوں کا انتخاب کیا جائے۔

نشست

مزید : میٹروپولیٹن 1