شہبازشریف کے ناکام منصوبے انکی نااہلی کا ثبوت ہیں،اعجاز چودھری

شہبازشریف کے ناکام منصوبے انکی نااہلی کا ثبوت ہیں،اعجاز چودھری

لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و امیدوار این اے 133 اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندا ہے ، شہباز شریف کے تمام ناکام منصبوبے ان کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،شہباز شریف کی ڈرامہ باز ی بے نقاب ہو چکی ،خادم اعلیٰ کو اپنی 10 سالہ دورے اقتدار کی لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا،شہباز شریف نے عوام کے وسائل کو بڑی بے دردی سے لوٹا ہے۔نواز شریف کی طر ح شہباز شریف بھی سنگین جرائم میں ملوث ہے۔عوام شہباز شریف کے دس سالہ سیاہ دورہ اقتدار کو کبھی نہیں بھولے گی،شہباز شریف نے تمام ناکام منصوبوں میں صرف مال بنایاہیں۔وہ گز شتہ روز این اے 133سے پارٹی رہنما علی رضا نقوی کی جانب سے پارٹی کارکنوں کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور نواز شر یف نے عوام کو لوڈ شیڈنگ کے تحفے دئیے ہیں۔ انہوں نے مزدوروں ٗکاشتکاروں ٗ اور کسانوں کا معاشی قتل عام کیا ہے ،بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کی بجائے اضافہ کیا ہیں،شوباز شریف نے نیب میں پیش نہ ہو کر قومی ادارے کی تضحیک ہے، آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی56کمپنیوں میں سے صرف11کے آڈٹ میں ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے لیکن شہباز شریف بڑی ڈھٹائی کے ساتھ ایک دھیلے کی کرپشن نہ ہونے کا راگ الاپ رہے ہیں، پنجاب کے10سالہ سیاہ ترین دور میں عوام کی بھلائی کیلئے کچھ بھی نہیں ہوا اور بدترین اقتدار اپنے انجام کو پہنچا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف الیکشن میں جیت کیلئے پر امید ہے اس مرتبہ دھندلی نہیں کرنے دیں گے تحریک انصاف نے پانچ سالوں میں کے پی کے میں جو پروجیکٹس متعارف کرائے ہیں وہی پروجیکٹ پنجاب میں بھی متعارف کرائے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...